شہر میں ایک ہی روز میں مزید ڈھائی سو افراد ڈینگی وائرس سے متاثر

November 17, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں ایک ہی روز میں مزید ڈھائی سو افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوگئے ۔صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 13ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور 35افراد جاں بحق بھی ہو چکے ہیں ۔ ڈینگی پروگرام کی رپورٹ کے مطابق 24گھنٹوں کے دوران کراچی کے 6اور صوبے کے دیگر دیہی اضلاع سے281افراد میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہوئی ہے ۔