جولائی تاستمبر،بیرونی قرضوں اور واجبات میں 93ارب اضافہ

November 17, 2019

کراچی(خبرایجنسی)رواں مالی 20-2019 کی پہلی سہ ماہی(جولائی تا ستمبر) کے دوران ملک کے بیرونی قرضوں اور واجبات میں 60 کروڑ ڈالر (تقریباً 93ارب روپے)کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد مجموعی قرض 165کھرب ہوگیا تاہم روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے ۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق اس سے قبل والی سہ ماہی میں بیرونی قرضہ جات میں 50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا تھا اور بیرونی قرضوں کا مجموعی حجم 106 ارب تیس کروڑ ڈالر ہوگیا تھا جو ستمبر کے اختتام تک بڑھ کر اب 106 ارب 90 کروڑ ڈالر(تقریباً 165کھرب) ہوگیا ہے۔ ایک اور خبررساں ادارے کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے اور غیرملکی قرضوں اور واجبات کی مالیت 457 ارب روپے کم ہوگئی۔