عدالتیں معلوم کریں سندھ میں صحت وتعلیم کی کیا سہولیات ہیں، ایاز پلیجو

November 17, 2019

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایازلطیف پلیجو نے کہا ہے کہ سندھ کے حکمران مسائل سے بے خبر ہیں، عدالتوں کو معلوم کرنا چاہئے کہ سندھ میں صحت اور تعلیم کی کیا سہولیات ہے،ایچ آئی او اور دیگر موذی بیماریوں کے خاتمے کے لئے کیا اقدامات کئے گئے ہیں،وہ حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد لندن ٹاؤن میں سندھ ہاری تنظیم کی جانب سے منعقدہ ”سندھ ہاری تنظیم“ کی جانب سے ہاری کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ ایاز لطیف پلیجو نے کہاکہ آج سندھ میں ہاریوں کی آوازاٹھانے والے اور ہاریوں کے مسائل کو حل کرنے میں کوئی سنجیدہ نہیں ،سندھ کے حکمراں بے خبر ہیں کہ آج ہاری کن مسائل سے دورچار ہیں،اس موقع پر قرار داد پیش کی گئی کہ ہاری کے بچوں کو پرائمری تعلیم سے اعلیٰ تعلیم تک مفت فراہم کی جائے،سندھ کے ایڈز اور دیگر موذی بیماریوں کے مفت کیمپ لگاکر فری اسیکنگ اور ادویات فراہم کی جائیں، سندھ کے اسپتا لوں میں معیاری ادویات فراہم کرکے قابل اور ماہر ڈاکٹر ز کو تعینات کیاجائے،ملٹی نیشنل کمپنیوں میں مقامی افرا د کو ترجیحی بنیادوں پر ملازمت فراہم کی جائے۔