پشاور میںنیشنل گیمز کا کامیاب انعقاد بڑی کامیابی ہے، سی سی پی او

November 17, 2019

پشاور(نیوزڈیسک)چیف کیپٹل سٹی پولیس پشاور،سی سی پی او کریم خان نے کہاہے کہ پشاور میں نیشنل گیمز کا انعقاد بڑی کامیابی ہے۔ پاک فوج اور دیگر اداروں کے تعاون سے سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب ہوئے۔ کھیلوں کے کامیاب انعقاد سے دنیا کو مثبت اور امن کا پیغام گیا ہےمیڈیاسے بات چیف کرتے وہوئےسی سی پی اونے کہاکہ نیشنل گیمز کے پر امن انعقاد سے پشاور پر کھیلوں کے دروازے کھل گئےہیں اور پشاور پولیس کسی بھی انٹرنیشنل ایونٹ کیلئے تیار ہے۔ نیشنل گیمز کے دوران کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ آئندہ بھی ایسے ایونٹس کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پشاور سے دہشتگردی کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ پاک فوج پولیس اور دیگر اداروں کی کاوشوں کے باعث نیشنل گیمز کا کامیاب انعقاد ممکن ہوا۔