شریعت محمدیؐ ہی سے مسلمان مشکلات سے نجات حاصل کر سکتا ہے، علامہ شفیق امینی

November 17, 2019

اپشاور(نمائندہ خصوصی)ممتاز روحانی پیشوا پیر سید عبید اللہ شاہ باچا کی نگرانی میں اکبر پورہ و نواحی علاقہ میں چالیس مقامات پر اجتماعات کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں تازہ گل گڑھی اکبر پورہ کی جامع مسجد مولانا گلزار میں خصوصی اجتماع ہوا جس میں سینکڑوں عاشقان رسول نے شرکت کی تحریک لیبک خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر ڈاکٹر علامہ محمد شفیق امینی اور پیر سید عبید اللہ شاہ باچا نے عاشقان رسول کے اجتماع سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ شریعت محمدی ہی کے ذریعے مسلمانوں کو تمام مشکلات سے نجات مل سکتی ہے۔