ہانگ کانگ: کیلوں، دھاگے سے خوبصورت پورٹریٹ تیار

November 17, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

ہانگ کانگ، کیلوں، دھاگے سے خوبصورت پورٹریٹ تیار

ہانگ کانگ کے نوجوان نے آرٹ کی دنیا کو نیا رنگ دے ڈالا، سیکڑوں کیلوں اور طویل دھاگے سے خوبصورت پورٹریٹ تیار کر لیے۔

ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے الفریڈ چین Alfred Chen نامی آرٹسٹ نے کینوس پر سیکڑوں کیلیں ٹھونکیں اور اُن کیلوں پرسیاہ رنگ کے 5 ہزار میٹر طویل دھاگے کو کچھ اس طرح لپیٹا کہ دیدہ زیب پورٹریٹس تیار ہو گئے۔

یہ فنکار دھاگے اور کیلوں سے منفرد پورٹریٹ بنانے میں ماہر ہے اور ہزاروں کیلوں اور کئی میٹر طویل ایک ہی دھاگے سے درجنوں پورٹریٹس کے علاوہ کئی فن پارے بھی تیار کر چکا ہے۔