امریکا، برفانی موسم کے خوبصورت مناظر

November 17, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

امریکا، برفانی موسم کے خوبصورت مناظر

امریکا میں سخت سرد موسم کے باعث امریکی ریاست مین کے دریا پر دیوہیکل برف کی پلیٹ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

امریکی ریاست ’مین‘ کے ٹاؤن Haynesville میں دریا پر برفیلے موسم نے قدرت کا حسین نظارہ تخلیق کر ڈالا۔

برفانی موسم کے باعث جہاں دریا جم گیا وہیں اس کی تہہ پر جمی برف خود بخود 80 فٹ قطر کی بڑی آئس پلیٹ کی شکل میں بدل گئی۔

دریا کی سطح پر موجود برفیلی پلیٹ پانی کے بہاؤ کے ساتھ ساتھ گھڑی کی مانند مسلسل گھوم رہی ہے جو سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

سیاح یہاں پہنچ کر نہ صرف یہ مناظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرتے دکھائی دے رہے ہیں بلکہ اس برفیلی پلیٹ کے قریب کھڑے ہو کر ویڈیو بھی بنوا رہے ہیں۔