میرا سوال بدستور موجود ہے کیا آپ کو تبدیلی پسند آئی؟ بلاول

November 17, 2019

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ میرا سوال بدستور اپنی جگہ پر موجود ہے کہ کیا آپ کو تبدیلی پسند آئی؟

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہنا ہے کہ میرا سوال بدستور اپنی جگہ پر موجود ہے کہ کیا آپ کو تبدیلی پسند آئی؟ اب نہ امپائرکی انگلی، نہ جعلی تبدیلی، صرف عوام کی مرضی چلے گی۔

اسی بیان کے ساتھ انہوں نے اپنی ایک پرانی ویڈیو شیئر کرائی ہے جس میں وہ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

بلاول بھٹو کا ویڈیو میں کہنا ہے کہ جو سلیکٹڈ ہیں میں ان سے پوچھتا ہوں کہ کیا آپ کو امپائر کی انگلی پسند آئی اور جنہوں نے سلیکٹ کیا میں ان سے سوال کرتا ہوں کہ آپ کو تبدیلی پسند آئی؟