وزیراعظم کی قانونی ٹیم کو عدالتی فیصلہ کا جائزہ لینے کی ہدایت

November 17, 2019



Your browser doesnt support HTML5 video.

وزیراعظم کی قانونی ٹیم کو عدالتی فیصلہ کا جائزہ لینے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے حکومت کی قانونی ٹیم کو نواز شریف سے متعلق عدالتی فیصلے کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے قانونی ٹیم کو لاہور ہائی کورٹ کے نواز شریف کو علاج کے لیے باہر جانے کی اجازت سے متعلق فیصلے پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے قانونی ٹیم سے کہا کہ وہ فیصلے کا جائزہ لے کر کابینہ میں اس پر رپورٹ پیش کرے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں قانونی ٹیم کی رپورٹ اور تفصیلی عدالتی فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ عدالتی فیصلے پر حکومت کی حکمت عملی آئندہ کابینہ کے اجلاس میں طے کی جائے گی، جو منگل کو طلب کیا گیا ہے۔