نواز شریف کی سزا اپنی جگہ پر قائم ہے، حماد اظہر

November 17, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

نواز شریف کی سزا اپنی جگہ پر قائم ہے، حماد اظہر

وفاقی وزیر مالیات حماد اظہر نے کہا ہے کہ نواز شریف کی سزا اپنی جگہ پر قائم ہے، سابق وزیراعظم کا خاندان عدالتوں سے مفرور ہے۔

لاہور میں اپنے حلقے کے ترقیاتی کاموں کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں حماد اظہر نے کہا کہ ہم نے نواز شریف سے متعلق انسانی بنیادوں پر فیصلے کی حمایت کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم دلی طور پر دعا گو ہیں کہ نوازشریف صحتیاب ہوں، ان کی صحت پر سیاست نہیں کی۔

حماد اظہر نے مزید کہا کہ قانون اور عدالتوں کا احترام ہے، نواز شریف خاندان عدالتی مفرور ہے، قانون سب کے لیے برابر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ق لیگ اتحادی ہے اور اتحادی رہے گی، وزیراعظم عمران خان کے بارے میں کوئی مفروضہ قائم نہیں کرنا چاہیے۔

اس موقع پر وزیر اطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ان کے لیڈر کی خواہش تھی کہ دو نہیں، ایک پاکستان ہو، عام قیدیوں کو بھی ویسی ہی سہولتیں ملنی چاہئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف کوصحت کی بہترین سہولتیں فراہم کیں۔

میاں اسلم اقبال نے یہ بھی کہا کہ ٹماٹر اس لیے مہنگے ہیں کہ بھارت سے تجارت نہیں، پتنگ بازی ہوئی تو متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف کارروائی ہوگی۔