وزیراعظم نے دو دن کی چھٹیوں میں کیا کیا؟

November 17, 2019

وزیراعظم عمران خان نے طویل عرصے بعد 2 دن کی چھٹی لی اور اس دوران اپنی مصروفیات صرف فیملی تک محدود رکھیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 2 روز کےلیے سرکاری اور پارٹی مصروفیات ترک کرنے کا فیصلہ کیا۔

وزیراعظم نے ویک اینڈ اہل خانہ کے ساتھ بنی گالہ میں گزارا اور آج بھی نہ تو کوئی ملاقات کی اور نہ ہی کسی اجلاس کی صدارت کی ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ہفتے کی طرح اتوار کا بھی سارا دن گھروالوں کے ساتھ گزارا ،ان دو دونوں کے دوران وہ کسی بھی قسم کی سیاسی یا حکومتی سرگرمی میں شریک نہیں ہوئے۔

وزیراعظم نے یہ دو چھٹیاں طویل عرصے بعد لی ہیں،اس دوران انہوں نے دیرنیہ دوستوں کے ساتھ گپ شپ بھی لگائی اور کرکٹ سمیت دیگر دلچسپی کے امور پر کھل کر بات چیت کی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کی زیرصدارت پارٹی اور حکومتی اجلاس اکثر اوقات بنی گالہ ہی میں منعقد ہوتے ہیں۔ تاہم 2 روزہ تعطیلات کے دوران ان کی تمام مصروفیات اور ملاقاتوں کاشیڈول منسوخ کردیا گیا تھا۔

گذشتہ سال تحریک انصاف کی حکومت کے 100 دن مکمل ہونے پر تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ انہوں نے ان 100 دنوں میں صرف ایک مرتبہ چھٹی کی ہے۔