صدر اور وزیراعظم کی سری لنکا کے نو منتخب صدر کو کامیابی پر مبارکباد

November 17, 2019

صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا کے نو منتخب صدر کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے پیغام میں صدر عارف علوی نے گوٹابایا راجاپکسا کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ملک اپنے لوگوں کی بہتری کے لیے مل کر کام کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم خطے کے امن و استحکام اور ترقی کے اپنے مشترکہ مفادات میں مزید آگے جائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے بھی نومنتخب سری لنکن صدر کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

تحریک انصاف کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان اور سری لنکا کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور خطے میں امن و استحکام اور لوگوں کی بہتری کے لیے گوٹابایا راجاپکسا کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

اس مبارکباد پر نومنتخب سری لنکن صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں مبارکباد پیش کرنے پر صدر عارف علوی اور پاکستانی عوام کا شکر گزر ہوں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے خواہشمند ہیں۔