عمران خان آرام سے نہیں حواس باختہ ہوچکے ہیں، فضل الرحمٰن

November 17, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

مولانا فضل الرحمٰن کی پروگرام جرگہ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ جو حاصل کرنا ہے اس پر زور دیناہوتاہے، استعفیٰ لیے بغیر تحریک نہیں رکیں گے ،ہم ایک سے بہت سارے دھرنوں میں منتقل ہوئے، لیکن مطالبہ وہی ہے، حکومت کو جائز مطالبہ ماننے کیلئے آمادہ کرنا ہے۔

پروگرام جرگہ میں میزبان سلیم صافی سے گفت گو ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان بنی گالہ میں آرام سے نہیں بیٹھے حواس باختہ ہیں، عمران خان سے استعفٰی لے کر رہیں گے۔

انھوں نے کہا کہ اگلے سال بہت بڑی تبدیلی آئے گی، ہم خیالی پلاو لے کر نہیں نکلے، ان شااللہ اگلا سال، جنوری سے نئے نظام کے ساتھ نظر آئے گا۔جمہوری آدمی ہوں مجھے معلوم ہے ایسی تحریکوں کے کچھ نتائج ہوتے ہیں۔

کوئی مفاہمت نہیں ہوئی، چودھری صاحب کو دوٹوک کہاکہ ناجائز حکومت کے خاتمے کے علاوہ کوئی ہدف نہیں، چودھری پرویز الہٰی ایسی تصویر پیش کرنا چاہتے ہیں کہ مفاہمت ہوئی، واضح الفاظ میں تردید کرتاہوں کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔

میرے پاس کوئی امانت نہیں جو تھا بتادیا، ہم نے اپناموقف منوالیا ہے، میں جس اسٹریٹجی پر چل رہاہوں مطمئن ہوں، سیاست میں ماحول بنانا ہوتا ہے تاکہ دوسرے آپ کو تسلیم کریں۔

سیاسی ماحول بنانا ہوتاہے، کسی کی گردن پر بندوق تان کرنہیں کہا جاتا کہ استعفٰی دو، الیکشن کمیشن کے قوانین میں خرابی نہیں, باہر سے مداخلت پر اعتراض ہے، ہماری زندگی میں شاید ایک یوٹرن ہوگا کہ دوبارہ اسلا م آباد آجائیں۔