اوکاڑہ: آوارہ کتے کے کاٹنے سے 3 افراد زخمی

November 18, 2019

اوکاڑہ کے علاقے حجرہ شاہ مقیم میں آوارہ کتے نے 16 سالہ لڑکے سمیت 3 افراد کو کاٹ کر زخمی کر دیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

اوکاڑہ: آوارہ کتے کے کاٹنے سے 3 افراد زخمی

حجرہ شاہ مقیم کے نواحی علاقے محلہ پیر اسلام حویلی لکھا میں آوارہ کتے نے 3 راہگیروں اشرف، بشارت اور آصف پر حملہ کر کے انہیں کاٹ لیا۔ متاثرین کو طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں آوارہ کتوں کی بہتات ہے، انتظامیہ اس کا نوٹس لے تاکہ مزید افراد کتوں کے حملوں سے محفوظ ہوسکیں۔