وزیر اعظم کی چھٹی کے دن دوستوں سے گپ شپ

November 18, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

وزیراعظم نےطویل عرصے بعدہفتے اور اتوار کی چھٹیاں بنی گالہ میں اہل خانہ سے ساتھ گزاریں

کراچی(جنگ نیوز) وزیراعظم عمران خان نے طویل عرصے بعد حکومتی اور سیاسی مصروفیات ترک کرتے ہوئے ہفتے اور اتوار کی چھٹیاں بنی گالہ میں اہل خانہ سے ساتھ گزاریں، وزیر اعظم نے چھٹی کے دن دوستوں سے گپ شپ کی، اس دوران ڈومیسٹک کرکٹ، سرفراز اور مصباح سے متعلق گفتگو بھی ہوئی۔

جیو نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا ہےکہ وزیراعظم نے ہفتے کی طرح اتوار کا دن بھی اپنے گھر والوں کے ساتھ گزارا اور اتوار کو بھی کسی قسم کی سیاسی یا حکومتی سرگرمی میں شریک نہیں ہوئے، وزیراعظم عمران خان نے چھٹی کے روز دیرینہ دوستوں سے بھی گپ شپ کی جس میں کرکٹ سے متعلق امور پر بھی بات کی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نیا ڈومیسٹک نظام حقیقی ٹیلنٹ اوپر لائے گا، معیاری فرسٹ کلاس کرکٹ نہ ہونےسے ہماری کرکٹ پیچھے رہ گئی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سرفراز اچھےکھلاڑی ہیں، ڈومیسٹک کرکٹ میں محنت کرکے واپس آئیں۔

ٹیم کے کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مصباح میں سلیکشن اور کوچنگ کی صلاحیت موجود ہے۔