امید ہے اب مجھے کیوں نکالا کی گردان ختم ہوجائیگی، فردوس عاشق

November 18, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

امید ہے اب مجھے کیوں نکالا کی گردان ختم ہوجائیگی، فردوس عاشق

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں 80 فیصد حکومتی موقف تسلیم کیا گیا ہے، لاگو شرائط عدالت کی جانب سے معطل کی گئی ہیں، مسترد نہیں، ثابت ہوتا ہے کہ حکومت کا فیصلہ اصولی اور قانون کے عین مطابق تھا، امید ہے اب مجھے کیوں نکالا کی گردان ختم ہوجائیگی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم میاں صاحب کی صحت کیلئے دعا گو ہیں، امید ہے لندن جانے کے بعد میاں صاحب کے ترجمان، فیملی اور ڈاکٹرز پاکستانی عوام کو اسی طرح لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھیں گے جیسے ابھی رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ”مجھے کیوں نکالا“ کی گردان اب ختم ہو جائے گی۔ امید ہے کہ مٹھائیاں بانٹنے والے پانامہ کے فیصلے کی طرح صف ماتم نہیں بچھائیں گے۔