ڈیل نہ ڈھیل، حکومت اور نوازدونوں کی عزت رہ گئی، شیخ رشید

November 18, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

ڈیل نہ ڈھیل، حکومت اور نوازدونوں کی عزت رہ گئی، شیخ رشید

راولپنڈی(آئی این پی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کا علاج کی غرض سے باہر جانا نہ ڈیل ہے اور نہ ڈھیل، حکومت اور نواز دونوں کی عزت رہ گئی، ہائیکورٹ کا فیصلہ قانون کی جیت ہے، سوشل میڈیا پر ڈیل کا تاثر دیا گیا جو درست نہیں، اگلے 2 سے 3 ماہ اہم ہیں، پاکستان کی سیاست میں خوشگوار دور آنا والا ہے، پھر حالات بہتر ہو جائیں گے۔اتوار کو راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر سٹیم انجن سپیشل سفاری ٹرین کے افتتاح کے موقع پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست میں خوشگوار دور آنا والا ہے، نواز شریف علاج کی غرض سے باہر جانا نہ ڈیل ہے اور نہ ڈھیل ہے۔