متحدہ عرب امارات میں 88 ہزار 7سو افراد کروڑ پتی ہیں

November 18, 2019

ابوظبی (جنگ نیوز)عرب میڈیا کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ یو اے ای میں نومبر 2019 کے آغاز تک 88 ہزار 700 کروڑ پتی افراد رہ رہے تھے۔یو اے ای میں کروڑ پتی اور لکھ پتی افراد کی تعداد میں 2016 کے مقابلے 8 ہزار کا اضافہ ہوا اور صرف محض گزشتہ ایک سال میں دنیا بھر سے 5 ہزار کروڑ پتی افراد یو اے ای منتقل ہوئے۔مذکورہ 88 ہزار 700 افراد میں سے 80 ہزار افراد ایسے ہیں جن کی مجموعی دولت 10 لاکھ امریکی ڈالر یا اس سے کم ہے یعنی ان کی دولت پاکستانی تقریبا 16 کروڑ روپے تک ہے۔یو اے ای میں رہنے والے 3 ہزار 820 افراد ایسے ہیں جن کی دولت 10 لاکھ امریکی ڈالر زائد ہے اور وہ باقی 80 ہزار کروڑ پتی افراد سے زیادہ امیر ہیں۔اسی طرح 1660 افراد ایسے ہیں جن کی دولت 30 لاکھ امریکی ڈالر یا اس سے زائد ہے یعنی ان کے پاس پاکستانی 50 کروڑ روپے کی دولت ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ یو اے ای میں رہنے والے کروڑ پتی افراد کی تعداد خطے کے دیگر ممالک یعنی سعودی عرب، قطر اور عمان سے زائد ہے۔