دبئی ایئر شو 2019 کا آغاز

November 18, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

دبئی ایئر شو 2019 کا آغاز

دبئی میں سالانہ ایئر شو 2019 کا آغاز ہوگیا ہے ،ایئر شو میں پاکستان سمیت 160 سے ممالک کی 1300 کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔

دبئی ایئر شو2019 کا افتتاح دبئی کے حکمران شیخ راشد المکتوم نے کردیاہے، ائیر شو 5 روز تک جاری رہے گا۔

اس موقع پر مختلف ممالک اور اداروں کی جانب سے جنگی اور مسافر طیارے نمائش کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق ائیر شو میں رواں سال 80 ہزار سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔

اس نمائش کے ساتھ ساتھ مختلف نوعیت کے 165جہاز فضا میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

ایرواسپیس اور دفاعی صنعت کے پیشہ ور افراد کی موجودگی کے باعث توقع ہے کہ اس نمائش میں سویلین اور فوجی طیاروں کے سودوں میں اربوں ڈالر کے معاہدے ہوں گے۔