کابل میں ملٹری ٹریننگ سینٹر کے قریب خودکش دھماکا

November 18, 2019

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ملٹری ٹریننگ سینٹر کے قریب خودکش دھماکے میں 4 افغان اہلکار زخمی ہوگئے ۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی کے مطابق دھماکا کابل کے علاقے پولیس ڈسٹرکٹ19 میں آج صبح ہوا جب ایک خودکش بمبار نے فوجی ٹریننگ سینٹر کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا یا۔

فوجی ٹریننگ سینٹر کے قریب دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔