بنگلہ دیشی کرکٹر شہادت حسین معطل

November 19, 2019

ڈھاکا (جنگ نیوز ) بنگلہ کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر شہادت حسین کو ساتھی انٹرنیشنل کرکٹر عرفات سنی کے ساتھ جھگڑے کے بعد معطل کردیا ہے۔ واقعہ مقامی ٹورنامنٹ میں پیش آیا تھا۔ شہادت حسین نے 38 ٹیسٹ ،51 ون ڈے اور چھ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے تھے۔