ادریس خٹک کی اغواءنما گرفتاری قابل مذمت ہے، نیشنل پارٹی لائرز فورم

November 19, 2019

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) نیشنل پارٹی لائر فورم نے نیشنل پارٹی خیر پختونخواہ کے رہنما ادریس خٹک کی اغوا نما گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی کارکنوں کی گرفتاری اور انہیں غائب کرنا ماورائے آئین ہے ملکی قانون اس کی ہر گز اجازت نہیں دیتا۔ لائرز فورم کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ادریس خٹک ایک سیاسی کارکن اور انسانی حقوق کے علمبردار ہیں اور خیبر پختونخواہ میں ہر قسم کے غیر قانونی عمل کے خلاف جمہوری جدوجہد کرتے ہیں ۔ ادریس خٹک کو فوری بازیاب کیا جائے اور آئندہ کسی بھی سیاسی کارکن اور انسانی حقوق کے رہنماوں کی ماورائے آئین گرفتاری سے گریز کیا جائے۔