چین اور آسٹریا میں شدید برف باری

November 19, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

چین اور آسٹریا میں برف باری کے مناظر

چین اورآسٹریا میں شدید برف باری سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ہے۔

یورپ کے ملک آسٹریا کے مختلف حصوں میں برف باری اور سیلابی صورتحال کے باعث ہنگامی حالات نافذ ہیں جبکہ آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ میں اولے برسنے کے بعد ہر جانب تباہی کے آثار ہیں۔

طوفانی موسم کے باعث درخت گر گئے جبکہ گاڑیوں کی ونڈ اسکرین ٹوٹ گئیں اورگھروں کی چھتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

چین کے صوبے ہیلونگ جیانگ میں شدید برف باری کے باعث اسکول اور ایکسپریس وے بند کرنے پڑ گئے جبکہ کچھ علاقوں میں حد نگاہ 300 میٹر سے بھی کم رہ گئی ۔