امریکی کانگریس میں گوگل کلاؤڈ سمپل سے متعلق وضاحت طلب

November 19, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

امریکی کانگریس میں گوگل کلاؤڈ سمپل سے متعلق وضاحت طلب

امریکی کانگریس میں ڈیموکریٹس اراکین نے معروف ٹیکنالوجیکل کمپنی گوگل سے کلاؤڈ سمپل کی خریداری سے متعلق وضاحت مانگ لی۔

غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق امریکا کے ایوان نمائندہ گان کی کمیٹی برائے تجارت و توانائی میں شامل کانگریس میں ڈیموکریٹس کے 4 اراکین نے ایلفا ان کارپوریشن کو خط لکھا۔

اس خط میں امریکی پارلیمنٹیرینز نے کمپنی سے گوگل اور ایس سینشن ہیلتھ کے درمیان ہونے والے معاہدے پر 6 دسمبر تک بریفنگ مانگ لی ہے۔

خط کے ذریعے کمپنی سے کہا گیا ہے کہ وہ امریکا کے ایوان نمائندہ گان کو اسپتال میں آنے والے مریضوں کے ڈیٹا کے استعمال سے متعلق وضاحت پیش کریں۔

امریکا کے ایوان نمائندہ گان کے اراکین نے خط میں معاہدہ کرنے والی دونوں کمپنیوں کو مخاطب کیا تھا جبکہ اس میں انہوں نے سوال اٹھایا تھا کہ مریضوں کی رازداری سے متعلق گوگل کے اقدامات پر ابھی بھی سوالات موجود ہیں۔

اس سے قبل امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل نے خبر شائع کی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ کروڑوں مریضوں کی معلومات تک ان کے علم لائے بغیر گوگل کے 150 ملازمین رسائی حاصل کر چکے ہیں۔

قبل ازیں گوگل ایس سینشن نے غیر ملکی نشریاتی ادارے کو تصدیق کی تھی دونوں کے درمیان صحت سے متعلق حفاظتی معلومات کے تبادلے کے لیے معاہدہ ہوا ہے۔

مذکورہ کمپنیوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس معاہدے کا مقصد ایس سینشن کے کلینکس میں موجود معالج کے لیے کسی مریض کی بیماری کا ریکارڈ معلوم کرنا آسان ہوجائے گا۔

تاہم امریکی قانون ساز گوگل کی جانب سے دی جانے والی اس وضاحت پر مطمئن دکھائی نہیں دیتے۔

انہوں نے متعلقہ کمپنیوں سے مطالبہ کیا ہے وہ 6 دسمبر تک تمام تحفظات کو دور کرتے ہوئے ڈیٹا کے استعمال سے متعلق وضاحت پیش کریں۔