بجلی کمپنیوں کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرکے رپورٹ دینے کی ہدایت

November 20, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی ( پیپکو/PEPCO) کے جنرل منیجر( ہیومن ریسورس) نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ڈائریکٹر جنرلز( ایچ آر اینڈ ایڈمن) سے ویڈیولنک کانفرنس سے خطاب کیا، کانفرنس میں ملازمین کی مستقلی، ریگولرائزیشن کے عمل کا جائزہ لیا گیا، جی ایم ایچ آر نے میپکو سمیت بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کے ایچ آر اینڈ ایڈمن حکام کو پاور ڈویژن کی پالیسی اور ہدایات کےمطابق کنٹریکٹ ملازمین کو جلد از جلد مستقل کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔