نااہل حکمران مسلسل قوم سے جھوٹ بول رہے ہیں:شاہد محمود

November 20, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) ن لیگ کے رہنما شاہد محمود خان نے کہا ہے کہ نااہل حکمران مسلسل قوم سے جھوٹ بول رہے ہیں اگر معاشی صورتحال میں بہتری آ رہی ہے تو پھر اشیاء کی قیمتوں میں کمی آنے کے بجائے اضافہ کیوں ہو رہا ہے ،سلیکٹڈ وزیراعظم کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام کا جینا مشکل ہوتا جا رہا ہے ملک کی 80فیصد آبادی عذاب کی زندگی گزار رہے ہیں گورنر سٹیٹ بنک رضا باقر اپنی ناقص پالیسیوں سے مصر کی معیشت کا جہاز تو نہ ڈبو سکے لیکن فری ہینڈ ملنے کے باعث پاکستانی معیشت کا جہاز ضرور ڈبو دینگے ، آئی ایم ایف سے لی گئی معاشی ٹیم کو پاکستان کے معاشی مسائل اور عوام کو درپیش مشکلات سے کوئی سروکار نہیں ۔