تحریک انصاف اپنے ایجنڈے میں ناکام ہوچکی:کرامت علی شیخ

November 20, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی رہنما کرامت علی شیخ نے کہا ہے تحریک انصاف اپنے ایجنڈے میں ناکام ہوچکی ہے جوا یجنڈا تحریک انصاف نے الیکشن میں دیا تھا آج 15 ماہ بعد بھی وہیں پر کھڑی ہے پیپلزپارٹی ،ن لیگ اور دیگر پارٹیوں کا چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی میں لوگوں کا آنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ لوگ مصطفیٰ کمال کے نظریئے کو سراہاتے ہوئے پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں یہ بات انہوں نے وفود سے ملاقات میں کہی اس موقع پر اجلاس میں رائے خالد راؤ تیمورشوکت علی قریشی ملک بلال اعوان عبدالرؤف ملک کامران قاری سجاد وہ دیگر مختلف مکاتب و فکر کے لوگ شریک تھے۔