اسٹاک مارکیٹ میں بڑی مندی،100انڈیکس527پوائنٹس کم ہو گیا

November 21, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

پاکستان اسٹاک ایکسچینج

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، تیزی کا تسلسل تبدیل ،بدھ کو بڑی مندی ، 100انڈیکس 527پوائنٹس کم ہو گیا ، سرمایہ کاری مالیت 89ارب 8کروڑ روپے گھٹ گئی، کاروباری حجم گزشتہ روزکی نسبت14.97فیصدکم جبکہ 61.19فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا،ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 100 انڈیکس 38662پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی ریکارڈ کیاگیا،لیکن پھر فروخت کا دباؤ دن بھر چھایا رہا اور مارکیٹ کے اختتام پر 100انڈیکس 526.69پوائنٹس کمی سے 38037.68پوائنٹس پر بندہوا۔