پاکستانی اور چینی جامعات نئی سوچ پیدا کریں گی ،ڈاکٹرفتح مری

November 21, 2019

لاہور(خبر نگار) سی پیک کنسورشیم آف یونیورسٹیز کی رکن پاکستانی اور چینی جامعات دونوں ممالک کی ترقی کے لیے نئی سوچ پیدا کریں گی کیونکہ جامعات نئی سوچ کی نرسریاں ہوتی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹو ڈائریکٹر ، ہایئر ایجوکیشن کمیشن، ڈاکٹر فتح مری نے دو روزہ تیسری سالانہ سی پیک کنسورشیم آف یونیورسٹیز کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کے دوران کی ۔