انسانی حقوق کی پاسداری حضورؐ کی سیرت کا روشن باب ہے:پروفیسر منصور کنڈی

November 21, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا شعبہ آربوری کلچر کے زیراہتمام محفل میلاد ہوئی جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کی ، اس موقع پررجسٹرار صہیب راشد خان ، ڈائریکٹر فنانس صفدر عباس خان لنگاہ ، ملک صفدر حسین ، صوفی نیاز احمد لودھی ، قمر سعید ، رانا مدثر و دیگر موجود تھے،وائس چانسلر نے کہاکہ انسانی حقوق کی پاسداری حضورؐ کی سیرت کا روشن ترین باب ہے، صوفی نیازاحمد لودھی نے کہاکہ آج کا انسان تاریکیوں ، پریشانیوں اور مصیبتوں سے اگرنجات چاہتا ہے تو ایسی نورانی ، روحانی محافل میں اپنی حاضری کو یقینی بنائے، دریں اثناجامعہ زکریا میں آج دن 11 بجے ایگزیکٹو کلب آئی ایم ایس میں سیرت النبیؐ کانفرنس ہوگی ، جس میں مولانا مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری خطاب کریں گے جبکہ تقریب کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر مفتی سعید الرحمنٰ کریں گے۔