سانس کی دائمی رکاوٹ کا عالمی دن ،آگاہی واکس، تقریبات

November 21, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر )سانس کی دائمی رکاوٹ (سی او پی ڈی)کا عالمی دن منایا گیا ہے،اس موقع پرنشتر کے شعبہ امراض سینہ کے زیر اہتمام آگاہی واک کی گئی جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا و دیگر ڈاکٹروں نے شرکت کی جبکہ چلڈرن کمپلیکس ،کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ اور دیگر ہسپتالوں نے بھی واکس اور تقریبات ہوئیں،ایک اندازے کے مطابق سی او پی ڈی برطانیہ میں ہرسال 12لاکھ افراد کو متاثر کرتی ہے، عالمی ادارہ صحت کے مطابق 2030 میں یہ بیماری دنیا میں ہونے والی مجموعی اموات کی تیسری بڑی وجہ بن سکتی ہے ،2015 میں دنیا میں 30 لاکھ 17 ہزار افراد سی او پی ڈی کی وجہ سے ہلاک ہوئے،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 40 سال سے زیادہ عمر کے افراد میں اس بیماری کا تناسب 2.11 فیصد ہے۔دریں اثنا عالمی ہفتہ برائے اینٹی بائیوٹکس آگاہی کے حوالے سے سیمینار ہوا،ڈاکٹر الطاف احمد ،ڈاکٹر نوید انجم نے بتایاکہ ادارہ صحت کے مطابق دنیا میں ہر سال لاکھوں افراد ’’اینٹی بائیوٹک مزاحمت‘‘کا شکار ہوجاتے ہیں اور بڑھتی ہوئی اینٹی بائیو ٹک مزاحمت دنیا کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے جس کےمکمل تدارک کے لئے تمام اداروں کو مل کر کام کرنا چاہئے۔