نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے طلبا کو ہاسٹل میں اعلیٰ سہولیات دی جائیں :ڈاکٹرز

November 21, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے سال اول کےطلبا و طالبات کےساتھ فولنگ سے باز رہنے کے احکامات کے پر ڈاکٹروں نے سوشل میڈیا پر کئی اعتراض اٹھا دیئے ہیں ،جس کے مطابق میڈیکل سٹوڈنٹس کو ہاسٹل میں اعلیٰ سہولیات فراہم کی جائیں ، گرلز ہاسٹل میں ہر کمرے کے ساتھ کامن روم کی تعمیر ہو،ہر ہاسٹل کی علیحدہ بہترین لائبریری ہو ، میس میں 50 روپے میں قورمہ کی پلیٹ دی جائے ، اپنی طرف سے غریب اور مستحق طلبا کیلئے وظائف کا اجراء کیا جائے، واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے جائے، ہاسٹل میں بیماریوں کے خاتمے کیلئے پورے سیزن میں ڈینگی مچھر کے تدارک کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں،سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا مسیج کے آخر میں ڈاکٹروں نے کہا کہ نشترین ویسے بھی فولنگ نہیں کرتے ،وہ صرف اپنا تعارف کرواتے ہیں۔