حکمرانوں کو مزید وقت دینا ملک کو تباہی کی طرف دھکیلنے کے مترادف ہے:پیپلزپارٹی

November 21, 2019

املتان(سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود، سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، عبدالقادر شاہین نے کہا ہے کہ بدنیتی اور انتقامی بنیادوں پر حکمران قومی قیادت کو نیب گردی کے ذریعےہراساں کر کے زیادہ دیر تک اقتدار پر قابض نہیں رہ سکتے سابق صدر آصف زرداری کو من گھڑت مقدمات میں جیل کے اندر بیماری کے باوجود علاج معالجہ کی سہولیات سے محروم رکھنا بد ترین انتقامی کارروائیوں کا تسلسل ہے آصف علی زرداری کی تشویشناک ہیں ، نااہل سلیکٹڈ ٹولے کو تاریخ سے سبق حاصل کرنا چاہئے ، حکمرانوں کو مزید وقت دینا ملک کو تباہی کی طرف دھکیلنے کے مترادف ہے،سیاسی انتقام اور مخالفین کو نشانہ بنانا حکومت کی روایت بن گئی ہے ،حکومت کے خلاف احتجاج سیاسی جماعتوں کا حق ہے، حکومت نے معیشت کو تباہ کرنے ساتھ ساتھ ملک کو بھکاری بھی بنا دیا ہے، دریں اثناممبر پنجاب کونسل ملک ارشد اقبال بھٹہ اور کلثوم ناز بلوچ نے کہا ہے کہ نواز شریف کو وزیرِاعظم کے ایما پر بیرون ملک بھیجا گیا اور اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتیں اور ان کے قائدین بھی وزیرِاعظم کی انتقامی سوچ کا نشانہ بنے ہوئے ہیں اور پی ٹی آئی نے ملکی سیاست میں جس نفرت اور عدم برداشت کو پروان چڑھا کر نوجوانوں کو گمراہ کیا ہے۔