جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی ، متعدد ملزمان گرفتار

November 21, 2019

املتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا،ٹریفک پولیس نے ریڑھیاں سڑک کے درمیان کھڑی کر کے سڑک بلاک کرنے پر 11ملزمان راحیل، عمران، لطیف، حکیم، فواد، طارق، ارسلان، منظور، فیاض، بلال، شفقت کو گرفتار کر لیا ، گیس کی غیر قانونی ری فلنگ پر4 ویگن ڈرائیوروں سجاد، انور، شفیق، منظور کو گرفتار کر کے ان کی گاڑیاں تھانے میں بند کر دیں گئیں جبکہ شاہ شمس پولیس نے غیر قانونی گیس ری فلنگ پر3 دکانداروں عمر، امجد، حنیف جبکہ ممتاز آباد پولیس نے اویس اورسلیم کو گرفتار کر لیا، ٹریفک پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی تیز رفتاری سے چلانے پر3 ڈرائیوروں محمد نواز، اختر اور وحید کو گرفتار کر کے ٹریکٹر ٹرالیاں قبضے میں لے لیں، تھانہ جلیل آباد پولیس نے اشتہاری ملزم اسلام عرف کا کا کی گرفتاری کی اطلاع پر ہوٹل پر چھاپہ مارا ، جہاں پر ذوالفقار اور ایک عورت کوفحش حرکات کر تے ہوئے گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ملزمان فرار ہو گئے ، تھانہ کینٹ پولیس نے پرانا بہاولپور روڈ پر غیر قانونی تعمیر کرنے کے الزام میں کار شوروم کے مالک منیب قاسم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے،تھانہ حرم گیٹ کے علاقے صابن والی گلی میں باپ بیٹوں نے سرچ آپریشن کے لئے جا نے والی پولیس ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،ایس ایچ او حرم گیٹ کی مدعیت میں اصغر اور اس کے بیٹوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس نے اصغر کو گرفتار کر لیا ہے، تھانہ قطب پو ر پولیس نے شہری اللہ وسا یاکو دھمکیاں دینے والے ملزم ریا ض کیخلاف مقدمہ درج کر کے کا رروائی شروع کر دی ہے، قطب پو ر پولیس نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کی نشاندہی پر جعلی کھاد کی سپلائی کر نے پر3 افراد خرم ،ممتاز،اور عبدالرحمن ٰکو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں جعلی کھاد برآمد کر لی،تھانہ مظفر آباد پولیس نےایس او ایس ویلج کے نام پر جعلی رسیدیں بنا کر ڈونیشنز وصول کرنے والا ملزم فخر عالم کو گرفتار کر لیا گیا ہے گرفتار کر لیا گیا،ملزم ایس او ایس ویلج میں بطور اکاؤنٹنٹ کام کرتا تھا، ملزم سے 11 لاکھ روپے برآمد کر لئے گئے۔