سٹیزن پورٹل کی زیر التوا شکایات کے ازالے کے احکامات

November 21, 2019

املتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز کووزیراعظم سٹیزن پورٹل کی زیر التوا شکایات کے ازالے کے احکامات جاری کردیئے ہیں بتایا گیا ہے کہ سیٹزن پورٹل میں عوامی شکایات کے مد نظر ہر محکمہ میں فوکل پرسن مقرر کردیئے گئے ہیں تاکہ شکایات کا جلد از جلد ازالہ کیا جاسکے اب تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ شکایت کو حل کرنے رپورٹ حکومت کو ارسال کی جائے،دریں اثنا بیوروکریسی نے سٹیزن پورٹل کو ناکام بنانے کی حکمت عملی تیارکر لی ہے ، ملتان سمیت پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں مقرر کئے گئے فوکل پرسنز نے سٹیزن پورٹل انتظامیہ کی جانب سے کئے جانیوالے فون اٹینڈ کرنا بند کردیئے ہیں جس کے باعث شکایات کے زیر التوا رہنے کی شکایات میں اضافہ ہوگیا ہے، جس کا نوٹس لیتے ہوئے پنجاب حکومت نے تمام اضلاع کے ڈائریکٹر ز لوکل گورنمنٹ پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ فوکل پرسنز کی غیر ذمہ داری پر نوٹس جاری کیا جائے اور محکمانہ کارروائی کی جائے۔