ویسٹ مینجمنٹ پروکیورمنٹ منیجر اور ڈپٹی منیجر میں جھگڑا ، گالم گلوچ ، ہاتھا پائی ،منیجر آپریشن نے صلح کرا دی

November 21, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے پروکیورمنٹ منیجر علیم خان ایم ڈی کے احکامات پر سیخ پا ہو گئے ، ڈپٹی منیجر ورکشاپ حبیب خان کو زبردستی رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی ، ڈپٹی منیجر کے انکار پر دونوں میں شدید جھگڑا ہوا، گالم گلوچ اور ہاتھا پائی کے بعد منیجر آپریشن دائود مکی نے دونوں آفیسران میں صلح کرا دی ، بتایا گیا ہے کہ ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ناصر شہزاد ڈوگر نے پروکیورمنٹ منیجر علیم خان کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ، انہوں نے ڈپٹی منیجر ورکشاپ حبیب خان کو رپورٹ بناکر ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سے ڈسکس کرنے کی ہدایت کی جس پر ڈپٹی منیجر ورکشاپ حبیب اللہ نے رپورٹ بنانے سے انکار کیا اور موقف کیا کہ ایم ڈی نے رپورٹ کرنے ہدایت علیم خان کو کی ہے جس پر دونوں آفیسران میں جھگڑ پڑے۔