آئی فون 11، نوکیا 3310 کی مضبوطی ٹیسٹ کے حیران کُن نتائج

November 27, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

آئی فون 11، نوکیا 3310 کی مضبوطی ٹیسٹ کے حیران کُن نتائج

موبائل فون کا استعمال ہر شخص کر رہا ہے اور مہنگائی بڑھنے کے ساتھ ساتھ ان کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے تاہم موجودہ موبائل فونز کی ساخت کو دیکھتے ہوئے صارفین کو اس کی حفاظت کی سب سے زیادہ فکر ہوتی ہے۔

کچھ یوٹیوبرز کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت ایک ایسا تجربہ کیا گیا ہے جس کی ہمت شاید ایک عام آدمی نہ کر سکے کیونکہ اس میں آپ کو اپنے موبائل کو داؤ پر لگانا پڑتا ہے۔

ایپل کی جانب سے حال میں متعارف کروائے گئے نئے آئی فون 11 اور سامسنگ کے ایس 10 کی مضبوطی جانچنے کے لیے ان یوٹیوبرز نے اپنے تن فونز کو ایک عمارت کی چھت سے نہیں بلکہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے ایک ہزار فٹ کی بلندی سے نیچے گرایا۔

آئی فون کے اس نئے فلیگ فون کی قیمت اس وقت ایک ہزار 2 سو 93 ڈالر (تقریباً ایک لاکھ 73 ہزار پاکستانی روپے) ہے۔

دوسری جانبپاکستان میں سامسنگ کے اس فلیگ شپ فون کی قیمت ایک ہزار 81 امریکی ڈالر (ایک لاکھ 44 ہزار روپے) تک ہے۔

مذکورہ بالا یوٹیوبرز نے ان مہنگے فونز کی مضبوطی کا مقابلہ نوکیا کے معروف ترین ہینڈ سیٹ 3310 سے کیا جس کے نتائج حیران کن دکھائی دیے۔

ان افراد نے پہلے مرحلے میں نوکیا 3310 کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پھینکا لیکن صرف ایک سیٹ کے علاوہ دیگر تمام سیٹ زمین سے درست حالت میں ملے۔

پہلے 150 پھر 250، پھر 500 اور پھر ایک ہزار فٹ کی بلندی سے پھینکنے کے بعد نوکیا 3310 کے پارٹس یعنی کور، کی پیڈ، بیٹری اور سم علیحدہ ہوتے دکھائی دیے لیکن جب بیٹری اور دیگر چیزیں دوبارہ سیٹ سے منسلک کی گئیں تو وہ اسی طرح چلتے ہوئے دکھائی دیے۔

یوٹیوبرز نے اپنے اپنے آئی فون 11 کے ساتھ بھی ایسا ہی تجربہ شروع کیا اور پہلے ہی سیٹ کے زمین پر گرنے کے بعد انہیں حیرت انگیز نتائج ملے۔

آئی فون 11 ایک ہزار فٹ کی بلندی سے گرنے کے باوجود آن تھا جبکہ اس کی اسکرین بھی ٹھیک سے کام کر رہی تھی۔

تاہم زمین سے ٹکرانے کی وجہ سے اس پر لگا پلاسٹک کور محفوظ نہ رہ سکا اور وہ ٹوٹ گیا۔

تجربہ کرنے والے ان یوٹیوبرز نے اس تجربے کے لیے ایک ویران علاقے کا انتخاب کیا تھا جہاں ریت موجود ہونے کے باوجود زمین نسبتاً سخت تھی۔

جیسے ہی پہلا آئی فون زمین پر گرا تو ایک یوٹیوبر نے فون دیکھتے ہیں چیخ کر کہا ’یہ آن ہے، اس کا پچھلا حصہ (کور) ٹوٹ گیا ہے لیکن میں یقین نہیں کر سکتا کہ یہ چل رہا ہے۔

اسی طرح جب سامسنگ کے ایس 10 کی باری آئی تو زمین سے ٹکرانے کے بعد وہ بھی آن رہا لیکن اس کا کیمرہ اس ٹکر کو برداشت نہ کرسکا۔

یوٹیوبرز نے جب سامسنگ کے اس فون کو اٹھایا تو یہ فون ٹھیک کم کر رہا تھا جبکہ تینوں افراد اس سے سیلفی بھی لینے لگے۔