آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود آج میڈیا کو بریفنگ دیں گے

December 04, 2019

لندن (جنگ نیوز) پاکستان ہائی کمیشن لندن کی جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود کی ناگزیر مصروفیات کی وجہ سے انکی جانب سے میڈیا بریفنگ کی تاریخ 3دسمبر کے بجائے 4 دسمبر کر دی گئی ہے، تبدیل شدہ تاریخ کے مطابق اب سردار مسعود 4 دسمبر شام 3 بجے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں میڈیا کو بریفنگ دیں گے، ہائی کمیشن نے تاریخ کی اس تبدیلی کی وجہ سے ہونے والی زحمت پر معذرت کی ہے۔