فوربز30 انڈر30 فہرست:پاکستانی معیز خان بھی شامل

December 04, 2019

کامیابی کی راہوں میں پاکستانی نوجوان کسی سے کم نہیں، معروف امریکی میگزین فوربز کی تھرٹی انڈر تھرٹی فہرست کی فنانس کیٹگری میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے معیزخان جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

فوربز کے مطابق اس فہرست میں 600 پرعزم نوجوان کاروباری افراد شامل ہیں جو خطرہ مولتے ہوئے مسائل سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

معیز خان نیویارک میں ایک ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے والی پیلسٹرا کیپٹل کے منتظم ہیں۔

فوربز کی ویب سائٹ پردیے جانے والے معیز کے مختصر تعارف کے مطابق 29 سالہ معیز فنانشنل ٹیکنالوجی اور ورٹیکل سافٹ ویئر اسٹاکس میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

فوربز کی ویب سائٹ پر موجود معیز خان کا مختصر تعارف

معیز خان نے ابتدائی تعلیم ہیپی ہوم اسکول سے حاصل کرنے کے بعد کراچی گرامر اسکول سے اے لیول کیا۔ سال 2009 میں اعلیٰ تعلیم کے لیےامریکا گئے جہاں انہوں نے 2012 میں پنسلوینیا یونیورسٹی کے وارٹن بزنس اسکول سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی۔

فوربس کی ویب سائٹ پر موجود معیز کے مختصر پروفائل کے مطابق ، 29 سالہ معیز مالی ٹیکنالوجی اورعمودی سافٹ ویئر اسٹاک پر فوکس کرتے ہیں۔

ماضی میں معیز فر ٹری پارٹنرز اور واربرگ پینکس کے ​​سرمایہ کار بھی رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ فوربز کی جانب سے جارہ کردہ 30 انڈر تھرٹی میں کُل 20 کیٹگریز ہیں، جس میں سے ہر ایک کیٹگری میں 30 کامیاب ترین افراد کا نام شامل کیا گیا ہے۔