فلم ’الہٰ دین‘ کی کامیابی سے مجھے کوئی فائدہ نہیں پہنچا، مینا مسعود

December 06, 2019

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)رواں سال ڈزنی کی کامیاب کارٹون فلم ʼ’الہ دین‘ کا لائیو ایکشن ریمیک ریلیز ہوا جو باکس آفس پر شاندار کمائی کرنے میں کامیاب بھی ثابت ہوا۔فلم میں الہ دین کا مرکزی کردار کینیڈین اداکار مینا مسعود نے ادا کیا، برطانوی اداکارہ ناومی اسکاٹ فلم میں ʼجاسمین بنی ہیں، جبکہ جنی کا کامیاب کردار ول اسمتھ نے نبھایا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

فلم ’الہٰ دین‘ کا کا ٹریلر

’الہ دین‘ کی کامیابی کے بعد جہاں مداحوں اور تجزیہ کاروں کا یہی ماننا ہے کہ اتنے مثبت تجزیوں کے بعد فلم کے اداکاروں مینا مسعود اور ناومی سکاٹ کے کیریئر کو فائدہ پہنچے گا۔ان اسٹائل کی رپورٹ کے مطابق مینا مسعود کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ الہ دین جیسی کامیاب فلم میں جلوہ گر ہونے کے باوجود بھی انہیں کیریئر میں کوئی فائدہ نہیں ہوا۔اداکار کے مطابق الہ دین کے بعد جیسی توجہ انہوں نے توقع کی تھی ویسی ملی نہیں۔مینا مسعود کا کہنا تھا کہ ʼمیں ہمیشہ خاموش رہا لیکن اب میں چاہتا ہوں کہ لوگوں کو اس بات کا اندازہ ہو کہ الہ دین جیسی فلم میں کام کرنے کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ آپ کا ہر سفر پھولوں جیسا ہو، یہ سوچ غلط ہے کہ فلم نے کروڑوں روپے کمائے تو مجھے ہر قسم کی آفرز مل رہی ہوں گی، ایسا کچھ نہیں ہے۔مینا مسعود کے مطابق ʼحقیقت یہ ہے کہ الہ دین کے بعد سے اب تک میں نے کسی فلم کے لیے آڈیشن تک نہیں دیا، نہ ہی مجھے کوئی آفر ملی، مجھے ذاتی طور پر اس فلم کی کامیاب سے کوئی فائدہ نہیں پہنچا۔یاد رہے کہ رواں سال 24 مئی کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی فلم ʼالہ دین نے صرف ایک ہفتے میں ہی 31 ارب پاکستانی روپے سے زائد کمائے تھے، جبکہ صرف شمالی امریکا میں 105 ملین ڈالر یعنی 15 ارب پاکستانی روپے سے زائد کی کمائی کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا تھا۔مینا مسعود کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ ʼمیں کوئی بیٹ مین جیسی فلم ملنے کی امید نہیں کررہا پر کم ازا کم کسی آڈیشن کے لیے تو مجھے بلایا جاسکتا ہے۔