نامور قوال عزیز میاں کو دنیا سے بچھڑے 19 برس بیت گئے

December 06, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

نامور قوال عزیز میاں کو دنیا سے بچھڑے 19 برس بیت گئے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اللہ ہی جانے کون بشر ہے، یا نبی یا نبی سمیت سینکڑوں قوالیاں گا کر شہرت کی بلندیوں کو چھوتے ہوئے پرائیڈ آف پرفارمنس حاصل کرنے والے ملک کے نامور قوال عزیز میاں کو دنیا سے گزرے 19 برس بیت گئے۔

عزیز میاں قوال کا شمار پاکستان کے مقبول ترین قوالوں میں ہوتا ہے، وہ اپنی قوالیوں میں اکثر علامہ اقبال اور قتیل شفائی کی شاعری استعمال کرتے تھے۔

انھوں نے جامعہ پنجاب لاہور سے فارسی، اردو اور عربی میں ایم اے کیا تھا۔

وہ قوال کے ساتھ ساتھ عظیم فلسفی بھی تھے ان کا اصل نام عبدالعزیز تھا جب کہ میاں ان کا تکیہ کلام تھا جس کی وجہ سے وہ عزیز میاں کے نام سے جانے جاتے تھے۔

عزیز میاں قوال 6دسمبر 2000کو علالت کے باعث 58برس کی عمر میں انتقال کر گئے لیکن ان کی گائی ہوئی قوالیاں آج بھی لوگوں کے دلوں میں گونجتی ہیں۔