پاکستان کے نامور غزل گائیک استاد غلام علی 79برس کے ہو گئے

December 06, 2019

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے نامور غزل گائیک غلام علی 79برس کے ہو گئے۔غلام علی 5دسمبر 1940کو پیدا ہوئے اور بڑے غلام علی خان کے شاگرد ہیں۔غلام علی نے 1960 میں ریڈیو پاکستان، لاہور کے لیے گانے کا آغاز کیا اور ساتھ ساتھ انہوں نے اپنی غزلوں کی دھنیں بھی ترتیب دیں۔غلام علی کا شمار عصر حاضر کے بہترین غزل گلوکاروں میں ہوتا ہے جبکہ غزل سرائی میں غلام علی کا انداز اور اتار چڑھاؤ منفرد مانا جاتا ہے۔غلام علی کی مشہور و معروف غزلوں میں’چپکے چپکے رات دن‘،’کل چودھویں کی رات تھی‘،’ہنگامہ ہے کیوں برپا‘،’کیا ہے پیار جسے‘،’یہ دل یہ پاگل دل‘ اور ’ہم کو کس کے غم نے مارا‘ شامل ہیں۔غلام علی کا البم’حسرتیں‘ گلوبل انڈین میوزک اکیڈمی ایوارڈ 2014کے موقع پر بہترین غزل البم کے لیے نامزد ہوچکا ہے۔