قوت گویائی سے محروم مداح نے عدنان صدیقی کا دل جیت لیا

December 06, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

قوت گویائی سے محروم مداح نے عدنان صدیقی کا دل جیت لیا

کراچی (ایجنسیاں)قوت گویائی سے محروم مداح نے عدنان صدیقی کا دل جیت لیا، وڈیو سوشل میڈیا وائرل ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق نجی چینل پر نشر ہونے والے ایک ڈرامے نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے اس سنہرے دور کی یاد تازہ کردی ہے جب یہ ڈرامے خاندان کا حصہ ہوا کرتے تھے، گھر کے ہر فرد کی پسند اور ہر سماجے حلقے کے موضوع کا محور ہوا کرتے تھے، نشریات کے وقت سڑکیں سنسان ہوجایا کرتی تھیں اور لوگ قسط دیکھنے کیلیے اپنے اہم ترین کام بھی چھوڑ دیا کرتے تھے۔عدنان صدیقی اس ڈرامے میں کامیاب بزنس مین کا کردار ادا کر رہے ہیں، ایک ایسا تاجر جو محبت کو خریدنے کا دعویٰ رکھتا ہے ،جہاں شہوار کے تکبر اور گھمنڈ نے ہمایوں سعید کے لیے مداحوں کے دل میں نرم گوشہ پیدا کردیا ہے وہیں بیوی کی بے وفائی نے مداحوں کی ساری ہمدردی دانش کی جھولی میں ڈال دی ہے۔یہی وجہ ہے کہ ایک قسط میں جب دانش، شہوار کے دفتر میں آکر اس کے منہ پر تھپڑ رسید کرتا ہے تو یہ منظر دیکھ کر مداح خوشی گویا پاگل ہوجاتے ہیں، یہ سین سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ شیئر کرنے والا ڈرامے کا کلپ بن گیا، اس سین پر میمز بنیں، خبریں بنیں، ہیڈ لائنز لگیں اور کون ہے جو اس منظر کے سحر سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکا ہو۔اس بات کا اندازہ عدنان صدیقی کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو سے بھی لگایا جا سکتا ہے، جس میں قوت گویائی سے محروم ایک مداح نے انہیں چہل قدمی کرتے ہوئے نہ صرف پہچان لیا بلکہ اشاروں کی زبان سے تھپڑ مارنے کا سین دہرایا جس پر عدنان صدیقی قہقہہ لگائے بغیر نہ رہ سکے۔عدنان صدیقی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ خدا کا جتنا شکر ادا کروں کم ہوں۔ ڈرامہ سے جو مقبولیت ملی اور جس طرح لوگ داد و تحسین دے رہے ہیں اس پر میں آپ سب کا شکر گزار ہوں۔ اور بالخصوص اس مداح کا شکریہ ادا کرتا ہو جو قوت گویائی سے محروم ہے اور ابھی آپ کو تھپڑ مارنے کے پورے سین کو انوکھے انداز سے کرکے دکھائے گا۔