مس پاکستان ورلڈ زینب نوید کار حادثہ میں جاں بحق

December 06, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ملکہ حسن ’مس پاکستان ورلڈ‘ زینب نوید نیویارک میں ہونے والے کار حادثے کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار گئی ہیں۔2012میں کینیڈا میں منعقد ہونے والے مس پاکستان ورلڈ کا مقابلہ جیتنے والی زینب نوید نیویارک میں رہائش پذیر تھیں۔ اتوار کے روز 32 سالہ زینب کی گاڑی سڑک پر لگی کنکریٹ کی رکاوٹ سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی اور سامنے سے آتی ٹریفک میں جا گھسی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مس پاکستان ورلڈ گاڑی میں اکیلی موجود تھیں اور بظاہر حادثے کی وجہ الکوحل وغیرہ کا استعمال نہیں ہے۔زینب نوید نے 24 اگست 2012 میں کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں منعقد ہونے والا مس پاکستان ورلڈ کا مقابلہ جیتا تھا۔اس مقابلے میں فتح کے بعد مس پاکستان ورلڈ کی انتظامیہ نے ان کا نام مس ارتھ 2012 کے مقابلے کے لیے بھی بھیجا تھا۔زینب نوید نے سوگواران میں شوہر علی حیدر شاہ اور والدین تابندہ نوید اور چوہدری قدرت کو چھوڑا ہے۔