پاکستانی اداکار بلال اشرف دنیا کے 10پرکشش ترین مردوں میں شامل

December 06, 2019

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی میگزین ’’ایسٹرن آئی‘‘نے ایشیاء کے50پرکشش ترین مردوں کی فہرست جاری کردی ہے جس میں پاکستانی اداکار بلال اشرف 10پرکشش ترین مردوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ ایسٹرن آئی نے بلال اشراف کو رواں سال 2019میں پاکستان کا سب سے پرکشش مرد قراردیا ہے جو ساتویں نمبر ہر ہیں۔ ایسٹرن آئی کی پرکشش ترین ایشائی مردوں کی فہرست میں پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک بھی چھٹے نمبر پر ہیں بھارتی اداکار ریتک روشن پہلے نمبر پرہیں۔ایسٹرن آئی لسٹ کا حصہ بننے پر بلال اشرف نے خوشی کا اظہارکیا ہے۔واضح رہے کہ مومنہ درید کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’سپر اسٹار‘ میں بلال اشرف نے ماہرہ خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا۔