دنیا کا سب سے بڑا ہربل بائیوٹیکنکل پارک بنائیں گے، فواد چودھری

December 08, 2019

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان میں دنیا کا سب سےبڑا ہربل بائیو ٹیکنکل پارک بنایا جائے گا۔

جیلانی پارک لاہور میں پھولوں کی نمائش دیکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پی ایچ اے نے اس سال 5 ملین زیادہ پودے لگائے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ پاکستان میں ایسا بائیو ہربل پارک بنائیں گے جو دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا پارک ہوگا۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے مزید کہا کہ میڈیا پر مثبت خبریں دکھانے کی ضرورت ہے۔