کمشنر کی رنگ روڈ اور نالہ لئی پراجیکٹس سے متعلق بریفنگ میں شرکت

December 08, 2019

راولپنڈی ( خصوصی نمائندہ) کمشنر راولپنڈی ڈویژن کپٹن (ر) محمد محمود نے گزشتہ روزراولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی دورہ کیا، ڈائریکٹر جنرل آرڈی اے عمارہ خان نے ان کا استقبال کیا۔ رنگ روڈ اور نالہ لئی کے حوالے سے بریفنگ میں کمشنرراولپنڈی کو بتایا گیا کہ رنگ روڈ کے حوالے سے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔ انہوں نے کنسلٹنٹ کو ہدایت کی کہ مارچ 2020تک پی سی ون مکمل کر لیں۔ انہوں نے نالہ لئی پروجیکٹ کا بھی جائزہ لیا۔ نیسپاک کو ہدایت دی گئی ہے کے پانچ مہینوں کے اندر پی سی ون مکمل کرے۔