شہری پر تشدد کرنیوالے 3پولیس اہلکاروں کیخلاف سی پی او کے حکم پر مقدمہ درج

December 09, 2019

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) چوکی انڈسٹریل ایریا تھانہ روات میں شہری پر تشدد کرنیوالے3 پولیس اہلکاروں کیخلاف سی پی او کے حکم پرمقدمہ درج کر لیا گیا۔ تھانہ روات کو عرفان احمد نے بتایا کہ مجھے اور انصر محمودکو7دسمبر کو چوکی طلب کر کے فیکٹری مالک کی ایماء پر سارا دن ظالمانہ تشدد کیا گیا۔ پولیس کے مطابق تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیاہے۔