امراض چشم کی عالمی کانفرنس اختتام پذیر ، ملکی وغیر ملکی مندوبین کی شرکت

December 09, 2019

لاہور (جنرل رپورٹر) انجمن ماہرین امراض چشم کی سہ روزہ سالانہ عالمی کانفرنس لاہور کے مقامی ہوٹل میں اختتام پذیر ہوگئی۔ کانفرنس میں 1500 ملکی مندوبین اور 19 پروفیسرز نے امریکہ، برطانیہ، یورپ اور انڈونیشیا سے شرکت کی۔ پاکستان بھر سے آئے آئی سرجنز نے بھی مقالہ جات پڑھے۔ انجمن ماہرین امراض چشم کے مرکزی صدر پروفیسر ندیم حفیظ بٹ، مرکزی جنرل سیکرٹری پروفیسر جاوید چوہدری، لاہور برانچ کے صدر پروفیسر طارق خان اور بیرون ملک سے آئے ماہر ڈاکٹر نے سفید موتیا پوری دنیا میں اندھے پن کی سب سے بڑی وجہ ہے اس کی وجوہات میں پدائشی سفید موتیا کا بننا شوگر کا کنٹرول نہ کرنا سٹیرائڈ ادویات کا استعمال آنکھ پر چوٹ لگنا اور سب سے بڑھ کر بڑھاپا یا عمر کا زیادہ ہونا ہے۔ سفید موتیا کا علاج بذریعہ لیزر فیکو جدید لینز سے ممکن ہے۔ ماہرین نے مزید کہا کہ کالا موتا بینائی کا خاموش قاتل ہے۔ ماہرین نے اس بات سے اتفاق کیا کہ شوگر کنٹرول نہ کرنے والے آنکھوں کے اندھے پن کا شکار ہوسکتے ہیں۔