میٹرو ٹرین کو آزمائشی بنیادوںپر چلانے کیلئے بجلی کا کام مکمل

December 09, 2019

لاہور(سپیشل رپورٹر)لیسکو نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کو آزمائشی بنیادوں پر چلانے کے لئے بجلی کا کام مکمل کر لیا،چیف انجنیئر ٹرانسمیشن اینڈ گرڈ احمد فواد نے بتایا کہ اورنج لائن کے لئے انجنیئرنگ یونیورسٹی اور شاہ نور سٹوڈیو میں دو گرڈ سٹیشن چالو ہو گئے ہیں جہاں66کے وی کے چار ٹرانسفارمرنصب کئے گئے ہیں، واڑہ گجراں ہربنس پورہ سے علی ٹائون رائیونڈ روڈ تک مجموعی روٹ پر 200میگا واٹ بجلی کے لوڈ کی منظور ی دی گئی ہے ۔